نوابزادہ نصرللہ مرحوم سچے جمہوریت پسند راہنما اور وضع دار شخصیت تھے، نیئر حسین بخاری

زندگی کے آخری لمحات تک جمہوری علم سر بلند رکھا،سیاست میں نوابزادہ نصرللہ کا خلا پورا نہیں ہو سکتا ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

اتوار 27 ستمبر 2020 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی پر سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ نوابزادہ نصرللہ مرحوم سچے جمہوریت پسند راہنما اور وضع دار شخصیت تھے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ہمراہ تحریک بحالی جمہوریت میں بے مثال جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوابزادہ نصرللہ نے پوری زندگی آمریت کے خلاف جنگ لڑتے گزاری۔ انہوںنے کہاکہ آج بابائے جمہوریت کا خاندان چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں آمرانہ زہنیت کے خلاف جدوجہد کا حصہ ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ نوابزادہ نصرللہ نے ہر آمرانہ دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی،زندگی کے آخری لمحات تک جمہوری علم سر بلند رکھا،سیاست میں نوابزادہ نصرللہ کا خلا پورا نہیں ہو سکتا ۔نیر بخاری نے کہاکہ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری نظام کیلئے نوابزادہ نصر اللہ خان کی جدوجہد یادگار ہے