Live Updates

پاکستا ن تحریک انصاف نشتر ٹائون کے صدرسے پارٹی کارکنوں کی ملاقات

اتوار 27 ستمبر 2020 18:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) پاکستا ن تحریک انصاف نشتر ٹائون کے صدر فیاض بھٹی سے حلقہ این اے 133 کی مختلف نیبر ہڈ کو نسلز کے پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر فیاض بھٹی نے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں پوری تیاری کے ساتھ میدان اترے گی اور کامیابی حاصل کرے گی ، این اے 133کی تمام نیبرہڈ کو نسلز کی حلقہ بندیوں کا جائزہ لے رہیں ہیں ، پارٹی کے مخلص کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، پارٹی کی کامیابی میں کارکنوں کا کلیدی کردار ہے ، بلدیاتی الیکشن میں کارکنان کو آگے لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت دن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں،عام آدمی کی حالت بدلنا وزیراعظم کا وژن ہے ، ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے ،عام آدمی کی ترقی پاکستان کی ترقی کے متراد ف ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کا استحصال کیا ہے اور ان کے بنیادی حقوق سلب کئے، کورونا بحران میں حکومت نے براہ راست پسے ہوئے طبقات کی بھرپور مدد کی ہے،حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی، اس موقع پرمیاں ثاقف ، ملک فضل حسین ، وقاص منشاء، چندہ ملک ، آصف جٹ ، خالدبابا، علائو الدین ، ارشد گوندل ، حاجی اصغر گوندل ، عدیل جوئیہ، خالدجوئیہ، چوہدری عدیل ، منشاء کھوکھر ، ملک سمیع کھوکھر، ندیم شاکر ،عارف ککو، ارمغان صادق ، حاجی ولائیت ، حاجی عثمان صدیقی ،چوہدری عدنان ، عمران امین ، عمران مانا، منظور ، عمران نیازی ، چوہدری صفدر ، آفتاب گل ، عرفان گجر ، عرفان عباسی ، حاجی جہانگیر ، اشفاق بلوچ ، میاں اللہ رکھا، مہر نعیم اللہ تاج ،رفیق نمبردار، عابد محمو، ملک کاشف کھوکھر سمیت دیگر نے ملاقات کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات