گلگت بلتستان کو انتظامی مقاصد کیلئے صوبہ بنا سکتے ہیں، معید یوسف

گلگت بلتستان کو فی الحال صوبہ بنانے کا فیصلہ نہیں ہوا، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 27 ستمبر 2020 21:12

گلگت بلتستان کو انتظامی مقاصد کیلئے صوبہ بنا سکتے ہیں، معید یوسف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ انتظامی مقاصد کے لیے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت کی سرزنش ہو رہی ہے۔

امنہوںنے کہاکہ پاکستان کی توجہ امن اور معیشت کی حفاظت پر مرکوز ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی صدر چوہدری لطیف اکبر نے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری لطیف اکبر نے مزید کہا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے پاکستان کے جھنڈے میں دفن ہونا فخر سمجھتے ہیں اگر بھٹوشہید،ضیاء الحق،نواز شریف ،محترمہ بے نظیر بھٹو ،مشرف اور دیگر نے گلگت کو صوبہ نہیں بنایا تو آج عمران خان کو کونسی مجبوری ہے جو وہ گلگت کو صوبہ بنانے کی باتیں کر رہے ہیںپھر ہمیں بتایا جائے کہ آزادی کے لیے جہدوجہد کرنے والے لاکھوں لوگوں کے خون کا کون حساب دے گا آزاد کشمیر بھر میں جاری پیپلز پارٹی کے ورکر کنونشن جلسوں میں تبدیل ہو گئے جو بھی بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلا وہ ہی بھٹو کا وارث بن گیا اسحاق ظفر کے نقش قدم پر چلنے والے بھی انکے وارث ہیں کشمیر کی آزادی کا مشن جو پورا کر سکتا ہے وہ صرف بلاول بھٹو زرداری ہیں ہم ایک سوچ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ہم کوئی وزیراعظم یا وزیر بننے کے لیے پیپلز پارٹی میں نہیں ہیں ہمیں بھی وزیراعظم بننے کی آفر کی گئی لیکن ہم نے ٹکرا دی اسحاق ظفر تو ہمارے رہنماء تھے اب انکی جگہ ہم اشفاق ظفر اور امتیاز ظفر کو اپنا رہنما سمجھتے ہیںآپ ان کے وارث ہیں ہم آپکی رہنمائی میں چلیں گے اسحاق ظفر درویش صفت انسان تھے جب وہ پارٹی صدر بنے تو میں نے انھیں اپنی گاڑی پیش کی تو انھوں نے لینے سے انکار کر دیازندگی ،عزت زلت اللہ کے پاس ہے میں نے لوگوں کو جھنڈیوں سمیت بے عزت ہوتا دیکھا ہے میں نے بغیر جھنڈیوں کے بھی لوگوں کو عزت سے نواز دیکھا ہے جتنی عزت صاحبزادہ اسحاق ظفر کو ملی اتنی عزت آج تک کسی اور کو ملی ہوئی نہیں دیکھی آج اگر لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں تو وہ صاحبزادہ اسحاق ظفر کا اعلی کردار کی وجہ ہے ہم نے ایک وقار ،بھٹو اور صاحبزادہ اسحاق ظفر کے نظریے کو ساتھ لیکر سیاست کرنی ہے ہم نے آذاد کشمیر بھر میں جاکر عوام کو آئندہ الیکشن کے لیے تیار کریں گے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی وآئی او اور پی ایس ایف کے بھی الگ الگ کنونشن کریں گے جہلم ویلی میں ہونے والے کنونشن میں اہم بات کروں گااس بار انفرادی نہیں پارٹی الیکشن لڑیں گے آئندہ الیکشن اشفاق ظفر کی بھر پور مہم چلائوں گا اور خود جگہ جگہ جا کر الیکشن مہم چلائوں گا کشمیر میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی تو کشمیر کی آزادی بھی ممکن ہو گی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہم ان شاء اللہ اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔