Live Updates

نواز شریف بھارتی بیانیہ پیش کررہے ہیں،باقی زندگی لندن میں گزاریںگے،شیخ رشید احمد

وہ پہلے کورٹ کو عزت دیں ،بھارت میں بیرون ممالک سے کالز کی جاتی تھیں اور ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے، سینٹ میں عمران خان کو اکثریت مل گئی تو ان کی سیاست ٹھس ہوجائے گی ،،وفاقی وزیر ریلوے

پیر 28 ستمبر 2020 16:07

نواز شریف بھارتی بیانیہ پیش کررہے ہیں،باقی زندگی لندن میں گزاریںگے،شیخ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے باقی زندگی لندن میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب پاکستان نہیں آئیں گے،وہ بھارت کا بیانیہ پیش کررہے ہیں، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے کورٹ کو عزت دیں،نوازشریف نے میرے 10سوالوں کے جوابات ابتک نہیں دیئے،بھارت میں بیرون ممالک سے کالز کی جاتی تھیں اور ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا،نوازشریف نے اپنا جمہوری گلہ خود دبایا ہے،اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے، اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے عمران خان سینٹ میں ناکام ہوں، سینٹ میں عمران خان کو اکثریت مل گئی تو ان کی سیاست ٹھس ہوجائے گی تاہم عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

6.8 بلین ڈالر کا ایم ایل ون منصوبے کا ٹینڈر آئندہ کچھ روز میں جاری ہو جائے گا جو کہ پاکستان ریلویز کے لیئے ایک ترقیاتی انقلاب ہوگا۔پیرکویہاںکیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد ہوگئی، منی لانڈرنگ کرنے والے چوروں نے ملک کا پیسہ لوٹا، مہنگائی کے اصل مجرم یہ منی لانڈرنگ کرنیوالے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ستمبر میں جھاڑو پھر جائے گا ، اس اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اس اے پی سی کو میں اے بی سی کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے 10 سوالوں کے جوابات نوازشریف نے اب تک نہیں دیئے گئے۔ نواز شریف کورٹ کو عزت دو، بسوں میں لوگوں کو لے جا کر چیف جسٹس کے دفتر پر حملہ کر دیا، ووٹ کو نہیں چیف جسٹس کو عزت دو، ڈان لیکس کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ تھا۔بھارت کا بیانیہ نوازشریف پیش کر رہے ہیں ، نواز شریف نے باقی زندگی لندن میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے سوالوں کے جواب اب تک نہیں دیے گئے، نوازشریف بتائیں بے نظیر کی کردار کشی کس نے کروائی اور اسامہ بن لادن سے کتنے پیسے لئے جب کہ ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا۔شیخ رشید نے کہاکہ مارچ میں سینٹ کے الیکشن سے قبل یہ ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں 31 جنوری تک یہ اپوزیشن جیل کی رونقیں بڑھا ئیں گے ۔ بلاول کہتا ہے کہ میں وہاں نہیں جائونگا جہاں شیخ رشید ہونگے میں ایسی شرارت نہیں کرتا۔

پتہ نہیں بلاول بھٹو مجھ سے کیوں ڈر رہا ہی میں تو قومی اسمبلی میں بھی ہوں۔وزیر ریلوے نے کہاکہ وزیراعلی سندھ سے مل کر کراچی میں ٹرین چلائیں گے ، ہر 15روز بعد کراچی آئوں گا ، جاتے ہوئے کچھ ریلوے ملازمین کو معطل کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ انہوں نے خواب میں بھی 50ہزار افراد جمع نہیں کیے ہوں گے۔ ان کا کام صرف مدرسوں کے طلبا کو ورغلانہ ہے۔

جہاں اے پی سی جلسہ کرے گی میں بھی وہاں جلسہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کہ بھارت پاکستان میں اکتوبر کے دوران فرقہ وارانہ فسادات کرنا چاہتا ہے لیکن ہم پاکستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور ایسا نہیں ہونے دیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے، عمران خان ان سب کو نکیل ڈالیں گے اور31دسمبر تک ملک کو لوٹنے والے جیل کی رونق بڑھائیں گے۔

وزیرریلوے نے کہاکہ اپوزیشن نے سارا زور فروری کے مہینے پر لگانا ہے لیکن 30دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت اپوزیشن کی سیاست ختم کردے گی۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4، 3 پارٹیوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، پتھرا کے تھیلے نہ دکھانے کیلئے کس نے کہا نیب کے دفتر میں پتھراؤ کی منصوبہ بندی لاہور میں کیوں کی گئی ۔

۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہندوستان کا بیانیہ پیش کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے باقی زندگی لندن میں رہناہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے رائیونڈ میں مودی سے ملاقات کی آج کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، نواز شریف سب سے پہلے کورٹ کو عزت دیں۔8 اکتوبر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس دن دشمن قوتوں کا بڑی تخریب کاری کا منصوبہ تھا جس کو ہماری ایجنسیوں نے ناکام بنایا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان ریلویز ترقیاتی انقلاب کی جانب رواں دواں ہے۔ 6.8 بلین ڈالر کا ایم ایل ون منصوبے کا ٹینڈر آئندہ کچھ روز میں جاری ہو جائے گا جو کہ پاکستان ریلویز کے لیئے ایک ترقیاتی انقلاب ہوگا۔ ایم ایل ون منصوبے سے نہ صرف 150,000 لوگوں کو روزگار ملے گا بلکہ فریٹ کاروبار میں زبردست اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر منصوبے کی کوچز اسلام آباد میں تیار ہو رہی ہیں جبکہ اس منصوبے کے لیئے مختص 10.5 ارب روپے میں سے 1.8 ارب ریلیز کیئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے کے 14 کلومیٹر ٹریک میں سے 9 کلومیٹر مکمل بحال ہو چکا ہے۔اس سے قبل وزیر ریلویز نے اپنے محکمے کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات