نااہل کٹھ پتلی حکمران قوم کوفاقوں اورخودسوزیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکے، شیخ الحدیث مولانا نورالحق

جے یو آئی ضلع جنوبی کاشہرقائد میں بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران پر شدید تشویش کااظہار

پیر 28 ستمبر 2020 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) جمعیت علمااسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق نے کہا ہے کہ نااہل کٹھ پتلی حکمران قوم کوفاقوں اورخودسوزیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکے، مولانافضل الرحمن نے قوم کو جرات، ہمت اور سر اٹھا کر چلنے کا ڈھنگ سکھا دیا ہے،29 اکتوبرکاجلسہ ثابت کرے گا کہ اہل کراچی جمہوری تحریک کا ہر اول دستہ ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد مدینہ کلفٹن میں جے یو آئی ضلع جنوبی کی مجلس عمومی کے دستوری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری قاری نورالامین، سرپرست اعلی مفتی حسن لانگاہ،مفتی عبداللہ ، مولانا سید حسین احمد، سید عبیداللہ شاہ ، قاری نورالرحمن صدیقی، مفتی محمد داود، عبدالوحیدسولنگی، قاری محمد شعیب، عبدالقیوم، قاری الطاف الرحمن رحمانی، مولانامحمدنسیم ، عبدالحق مخلص، مولانامحمدعیسی، مولاناعبدالخالق سولنگی ، ڈاکٹرمذمبرخان ، مولانا نصیراللہ،حاجی یوسف خان، مفتی حکیم غازی خان سمیت جنرل کونسل کے اکثرارکان بھی موجودتھے، اجلاس میں 29 اکتوبر کو باغ جناح میں منعقدہ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے جائزہ لیا گیا اور یونٹس کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت دی گئی، 29 اکتوبر2020 کے کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی قیادت 13اکتوبر اور22اکتوبرکو ضلع جنوبی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

،اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات کی تیاری کے حوالے غوروخوض کیا گیا اورتمام یونٹس کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلدازجلداپنی یوسی سطح پر مکمل پینل کی تشکیل مکمل کرلیں، جے یو آئی ضلع جنوبی کی جنرل کونسل نے لیاری،کھارادر،ہجرت کالونی، شیریں جناح کالونی،صدر،ڈیفنس سمیت اکثرعلاقوں میں بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی بے حسی ولاتعلقی کی شدید مذمت کی، شیخ الحدیث مولانا نورالحق نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف حکومتی افواہ ساز فیکڑیوں کے پروپیگنڈے جلد دم توڑ دیں گے، اگر نیب وکٹھ پتلی حکمران الٹے لٹک بھی جائیں تو وہ ہمارے قائد کے بارے میں کوئی معمولی مالی بے ضابطگی ثابت نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ اکے نتیجے میں بننے والی جعلی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،عوام توانائی کے بحران اور مہنگائی کے ہاتھوں اوندھے منہ گر چکے ہیں، لوگ اپنی جان بچانے کی خاطر بھوک، افلاس سے تنگ آ کر ڈاکے، چوری اور لوٹ مار کی طرف مائل ہو رہے ہیں،ادویات اتنی مہنگی ہیں کہ مریض دوا کی بجائے زہر کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں، کٹھ پتلی کی نااہلی نے ثابت کردیاکہ سازش اورووٹ چوری سے حاصل کئے گئے اقتدار کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی،اسلام آباد آزادی مارچ دھرنے نے پورے ملک میں عوام کا شعور بیدار کیا اور ہرطبقہ زندگی نے اسی فکر کو اپنا لیا ہے۔