حافظ آباد ،آوارہ کتوں نے غریب محنت کش کی 8مرغیاں چیر پھاڑ کرکے ہلاک کر دیں

پیر 28 ستمبر 2020 21:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) حافظ آباد کے محلہ شیرآباد میں آوارہ کتوں نے وزیر اعظم کے مرغیاں پال پروگرام کے تحت دی گئی غریب محنت کش کی 8مرغیاں چیر پھاڑ کرکے ہلاک کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شیرآباد گلی نمبر ۷ کے غریب محنت کش جہانگیر نے وزیر اعظم پروگرام کے تحت گھر میںمرغیاںپال رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسکی مرغیاں گھر سے باہر نکلیں تو آوارہ کتوںنے آٹھ مرغیاں کی چیر پھاڑ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔

جس پر علاقہ مکینوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں آوارہ کتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے لیکن حکومتی احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن کی جانب سے ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے کچھ نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے یہ آوارہ کتے اب تک درجنوں افراد دکو کاٹ کر زخمی کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :