کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی ہمراہ صوبائی وزیر شاہ محمد خان کیڈٹ کالج کیلئے جگہ کا معائنہ کرنے بکاخیل کا دورہ
کیڈٹ کالج کی تعمیر کیلئے موزوں جگہ کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ عظیم تعلیمی منصوبے کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے،کمشنر
پیر 28 ستمبر 2020 22:28
(جاری ہے)
دریں اثناء صوبائی حکومت کے احکاما ت کی روشنی میں کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد زبیر خان نیازی نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ریونیو دربار کا انعقاد بھی کیا۔
اس موقع پر کمشنر نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کے وزیر قبائل اور محسود قبائل کے درمیان سرحدی تنازعات کی وجہ سے بنوں ڈویژن کا ایک سرساہی بھی کسی دوسرے ضلع کے حدود میں نہیں دیا جائے گا اور اس سلسلے میں دونوں قبائل سے بات چیت جاری ہے۔ ریونیو دربارسے خطاب میں کمشنر نے کہا کہ بنوں ڈویژن کے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل جیسے فرد جمعبندی، فرد بدر، ڈومیسائل انتقلات وغیرہ غریب لوگوں کے مسائل ہیں اور اس کے حل کیلئے تمام وسائل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت روزِ اول سے غریب لوگوں کے مسائل فوکس کئے ہوئے ہیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ بعد ازاں کمشنر شوکت علی یوسفزئی اور صوبائی وزیر ِ ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان نے بکاخیل میں سعودی عرب کے تعاون سے موبائیل ہسپتال کا بھی افتتاح کیا ۔ موبائیل ہسپتال میں کینسر کے علاوہ تمام سہولیات میسر ہونگی اور لوگوں کے علاج معالجے کیلئے تمام وسائل دستیاب ہونگے۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ لوگوں کی صحت یقینی بنانا حکومتِ وقت کی اولین ترجیح ہے اس لئے تو کبھی صحت انصاف کارڈ، کبھی موجودہ ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اور کبھی موبائیل ہسپتالوں کیذریعے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے علاج معالجے کی سہولیات دے رہی ہے تاکہ عام غریب لوگ اس سے مستفید ہو سکے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ غربت کی وجہ سے بہت سے غریب لوگ مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے پریشان ہوتے ہیں تاہم حکومتی توجہ کے پیشِ نظر اب لوگوں کو بنیا دی طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے جس کیلئے تمام متعلقہ ادارے مثبت اور کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ حوصلہ افزا امر ہونے کے ساتھ ساتھ باعثِ سکون بھی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرٹرانسپوررٹ ملک شاہ محمد نے کہا کہ 7ارب روپے کی لاگت سے سرکلر روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے بنوں کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بکاخیل میں تین ارب روپے کی لاگت سے کیڈٹ کالج کی تعمیر سے ضلع لکی مروت ، بنوں اور وزیرستان کے پسماندہ اضلاع کے طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات میسر آئینگی اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.