جہانیاں، گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی

پیر 28 ستمبر 2020 22:36

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی،خاوند نے زہر دے کر مار ڈالا ہے ،متوفیہ کے بھائی کا بیان،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ غریب آباد چک115دس آر کی رہائشی خاتون 25سالہ انور بی بی زوجہ محمد یونس نے گھریلو جھگڑے پر کالا پتھر پی لیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ جہانیاں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفیہ کی نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا ہے۔اس حوالے سے متوفیہ کے بھائی حاجی محمد نے مئوقف اختیار کیا کہ اس کی ہمشیرہ کو اس کے خاوند محمد یونس نے زبردستی زہر دے کر مارا ہے جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق متوفیہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ۔پولیس تھانہ جہانیاں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔