کراچی، والدین کیلئے یونیورسٹیز، کالج اور اسکولز کی فیسیں دینا دشوار ہوگیا ،پی ایم ایل (ف)

دو سال تک تمام تعلیمی اداروں کی فیسز معاف کی جائیں، ایم ایس ایف طلبہ کا مطالبہ

پیر 28 ستمبر 2020 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) کرونا اور لاک ڈائون کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے معاشی حالات ابتر ہو چکے ہیں والدین زیر تعلیم اولادوں کی یونیورسٹیز، کالج اور اسکولز کی فیسیں دینا دشوار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی طلبہ تنظیم’ ایم ایس ایف‘ نے مطالبہ کیاہے کہ دو سال تک تمام تعلیمی اداروں کی فیسز معاف کی جائیں، دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ایم ایس ایف سندھ کے صدر اور جنرل سیکریٹری کا اعلان کردیا ہے، ایم ایس ایف سندھ کے نئو منتخب صدر عامر علی بھٹو اور جنرل سیکریٹری اسامہ علی جعفری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت فلفور تمام نجی و سرکاری جامعات ،کالجز اور اسکولز کے طلبہ و طالبات کی فیسز معاف کرنے کا اعلان کرے بہت جلد ایم ایس ایف تمام طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر طلبہ کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی جس میں تعلیمی اداروں کی فیسز معاف کرنے، طلبہ یونین کی بحالی اور دیگر مسائل پر متفقہ لاعمل تیار کیا جائے گا، ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے طلبہ کے مسائل کیلیئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی، ایم ایس ایف سندھ کے سابق صدر وقار حسین جٹ نے نئو منتخب کابینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہی ملک اور صوبے کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،اور تعلیمی اداروں کی زبوں حالی اور تدریسی عملے کے مسائل حل کرنے میں بھی طلبہ اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر معاشرے میں یکسانیت لانے کیلئیے یکساں تعلیمی نظام رائج کیا جائے۔

#