ماضی میں بدعنوانی اور غلط فیصلوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ڈاکٹر عارف علوی
موجودہ دورحکومت میں تمام فیصلے متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں،تجارت کی بنیاد پر کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کو نظر انداز کیا جاتا ہے، صدر مملکت کی ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی سالانہ تقریب سے خطاب
پیر 28 ستمبر 2020 23:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں لیکن دین اسلام میں مشاورت کی تلقین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف سوچ اور انداز گفتگو کے باوجود اخلاق کے دائرہ میں رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی میں مشاورت انتہائی اہمیت رکھتی ہے، ماضی میں بدعنوانی اور غلط فیصلوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، موجودہ دورحکومت میں تمام فیصلے متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں اور ان کے مسائل حل کئے جاتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومیں اتحاد سے ترقی کرتی ہیں، کورونا وبا کے دوران قوم نے اتحاد اور حکومت نے بہترین فیصلہ سازی کا مظاہرہ کیا، اللہ کا پاکستان پر احسان ہے کہ ہم نے کورونا وبا پر کامیابی سے قابو پایا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران غریب اور مزدور کا احساس کیا، صنعتیں بند نہیں کیں، مکمل لاک ڈائون نہیں کیا جس کا مقصد تھا کہ غریبوں کا روزگار متاثر نہ ہو، اسی طرح حکومت نے اس وبا کے دوران ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار روپے فی خاندان مالی مدد تقسیم کی، پناہ گاہیں قائم کیں، مخیر حضرات نے دل کھول کر غریبوں کی مدد کی، عبادت گاہیں کھلی رہیں، کورونا وبا کے خلاف یہ قوم کی جیت ہے، حکومت کو کورنا وبا پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقے کی مشکلات کا احساس تھا، کورونا وبا کے باوجود برآمدات بڑھیں، کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہوا، بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، ماضی میں لئے گئے قرضے ادا کئے گئے، پاکستان کی نسبت ہمسایہ ملک کوروناوبا سے زیادہ متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے کورونا کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام سب کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے، حکومت امیروں سے ٹیکس وصول کرتی ہے اور غریبوں پر خرچ کرتی ہے، اس معاملے میں بدعنوانی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ ، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔فیصل آباد میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سمارٹ فونز تیار ہونا شروع ہوگئے ہیں، نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی مصنوعات کی برانڈنگ اور ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا میں اپنے تاجروں کے لئے اعتماد سازی کو فروغ دینا ہوگا، تجارت کی بنیاد پر کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کو نظر انداز کیا جاتا ہے، ہم اسلامی اور اخلاقی اقدار پر عمل پر اپنے کاروبار اور تجارت کو فرو غ دے سکتے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان جلد دنیا میں بڑی قوم بن کر ابھرے گی۔مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.