اوکاڑہ، مویشی چور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآ،د

پیر 28 ستمبر 2020 23:16

اوکاڑہ۔28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے حکم سے جاری مویشی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میںبھینسیں، نقدی اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے دیہی علاقوں میں غریب خاندانوں کا روز گار مویشیوں سے وابستہ ہے جو چور اور ڈاکو ان سے چھین لیتے ہیں ان حقائق کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے مویشی چوروںکی گرفتاری اور وارداتوں کے خاتمہ کے لئے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس محمد اشرف عرف اچھوسمیت نور حسن اور فیاض کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 13لاکھ اور20ہزارروپے مالیت کے مویشی اور نقدی برآمد کرلی جب کہ وارداتوںمیں استعمال ہونا والا ناجائز اسلحہ بھی بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ ایس ایچ ا و کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزادلائی جائے ۔