Live Updates

گوجرانوالہ، عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے غربت اور عام آدمی کے استحصال کی حقیقت اجاگر کی، چوہدری عاقب عظیم

پیر 28 ستمبر 2020 23:19

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عاقب عظیم راں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا منی لانڈرنگ اور وائٹ کالر کرائمز کے خلاف دنیا بھر کے غریب ممالک کی ترجمانی کرنا قابل ستائش ہے، عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے غربت اور عام آدمی کے استحصال کی حقیقت اجاگر کی اور اقوام عالم پر غریب ممالک سے لوٹ مار کے تدارک، لوٹی گئی دولت کو تحفظ دینے کی حوصلہ شکنی کرنے کیساتھ ساتھ ان ممالک کو لوٹا ہوا مال واپس کرنے کے اقدامات کرنے پر زور دیا کیونکہ غربت دنیا بھر کیلئے ایک سیاسی اور سیکورٹی مسئلہ بن چکا ہے اور اس مسئلہ کے خاتمہ کیلئے تمام ممالک کا مل کر کام کرنا ناگزیر بن چکا ہے، گزشتہ 30سالوں میں غربت میں نمایاں کمی آئی تھی لیکن کورونا کی وجہ100ملین سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی حکومت نے سمارٹ لاک ڈان کی حکمت عملی کے ذریعے کرونا وائرس پر قابو پایا اور مالی مشکلات کے باوجود 15ملین سے زیادہ خاندانوں کو1.25بلین ڈالر ایمرجنسی کیش پروگرام سے مستفید کیا جسے پوری دنیا نے سراہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات