وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا بیڑ ٹریفک حادثہ میں بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 28 ستمبر 2020 23:25

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے بیڑ ٹریفک حادثہ میں بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کو یہاں اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہری پور کی یونین کونسل بیڑ کے گائوں کھارن کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ جس میں 3 بچے ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں، پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بیڑ کے بچے چھٹی ہونے پر ٹریفک ٹرالی پر سوار ہو کر گھر جاتے ہوئے یو سی بیڑ کے گائوں کھارن کے قریب حادثہ کا شکار ہوئے جس کے نتیجہ میں تین بچے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔