پاکستان اسلام کا قلعہ اور اس کی اساس لاالہ الااللہ ہے ،ثروت اعجاز قادری

ملک کے عوام اتحاد ویکجہتی سے اسلام وملک دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ ہے ،سربراہ سنی تحریک

منگل 29 ستمبر 2020 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پر امن مارچ کرکے فرقہ واریت کی سازشوں کا ناکام بنایا ہے دینی مقدسات کا تحفظ کرینگے حکومت آئین وقانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائے ،گستاخ صحابہ کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،پاکستان اسلام کا قلعہ اور اس کی اساس لاالہ الااللہ ہے ،پاکستان کو کسی طور پر نقصان پہنچنے نہیں دینگے ،اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ، حکومت عوام کو روزگار فراہم اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرئے ،انتہاپسندی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے دینی مقدسات کی توہین کا نوٹس لیں ،اہلسنت کی تنظیمات ملک میں معیشت بہتر بنانے کیلئے تاجروں اور حکومت کے ساتھ ملکر جدوجہد کریگی ،حکومت معاشی پالیسی وضع کرئے اور نئی ترجیحات پر غور کرئے ،خوشحال حال پاکستان خطے نہیں دنیا کیلئے امن کا ضامن ہے ،مسئلہ کشمیر وفلسطین کو عالمی ادارے وعالمی برادری فوری حل کرئے تاکہ پائیدار امن قائم ہوسکے ،اسلامو فوبیا کے سرپرست کشمیر اور فلسطین وشام میں مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہیں ،مودی انسانیت کا دشمن جنونی ہندو دہشتگرد ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیٹے طحہٰ ثروت کے ولیمے کے موقع پر سیاسی سماجی ،صحافتی ومذہبی قائدین سے گفتھو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان وشان اور ہمارے اسلاف کی امانت ہے ،پاکستان کے دفاع وسلامتی کیلئے مرتو سکتے ہیں مگر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں پاکستان کی سلامتی کیلئے ہماری نسلیں قربانیاں دیتی رہیں گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے عظیم نعمت ہے جہاں ہم آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں ،پاکستان کو کسی طور بھی شام ،عراق اور لبنان بننے نہیں دینگے ،بھارت دہشتگردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے 44بنک منی لانڈرنگ میں ملوث ہے ،پاکستان کی عوام اتحاد ویکجہتی سے اسلام وملک دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی چوری پکڑی گئی ہے 1.53ارب ڈالر 3201ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتا ہے واضع ثبوت میڈیا پر آچکے ہیں اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے۔