لندن مظاہرہ ،میاں شہباز شریف کی گرفتاری حکومت کی پست ذہنیت ،بوسیدہ نظام کے تسلسل کا آئینہ دار ہے، سینیٹر ( ر) اما ن اللہ کنر انی

حکمرانوں کے ہتھکنڈے ہمیشہ ایک جیسے رہے ہیں مگر قربانیوں کے ذریعے وقت کے جابر نہیں ٹھہر سکتے ،سابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

منگل 29 ستمبر 2020 00:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنر انی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد و اتفاق نہ صرف خوش آئندرہی بلکہ حکومت کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کامیاب بھی رہا بالخصوص گزشتہ روز میاں نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر مظاہرہ اور آج میاں شہباز شریف کی گرفتاری حکومت کی پست ذھنیت اور 73 سالہ بوسیدہ نظام کے تسلسل کا آئینہ دار ہے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میاں نواز شریف کی تقریر اور محمود خان اچکزئی کی صحافیوں سے گزشتہ روز گفتگو سمیت میاں شہباز شریف کی گرفتاری ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی جانب جرات مندا پیش قدمی ہے اگر آج بھی وقت کے فرعونوں کے خلاف قوم نے میاں نواز شریف کی پکاروقیادت پر لبیک نہیں کہا تو ایسی لوگ کوفہ کی قوم شمارہونگے وقت ہے بوسیدہ نظام کو شکست دینے کے لئے اتحادو اتفاق ہمت جرات سے کام لیا جائے جابر حکمرانوں کے ہتھکنڈے ہمیشہ ایک جیسے رہے ہیں مگر قربانیوں کے زریعے وقت کے جابر نہیں ٹھرسکتے مغربی پاکستان کی اسمبلی کو تحلیل کرنے،سول نافرمانی پر مولانا مودودی کو سزائے موت سنانے،نواب بگٹی کو فوجداری مقدمے میں سزائے موت کے فیصلے سے لیکر مجیب الرحمن کو اگرتلا سازش کیس میں پھنسانے نیپ کی قیادت کو عراقی اسلحے کے کیس اور حیدرآباد ٹرینونل میں کیس چلانے سے ولی خان،نواب خیر بخش مری اور سردار عطاء اللہ مینگل کی مقبولیت کم نہیں بڑھی ہے بھٹو کو پھانسی،محترمہ بے نظیر کو مقدمات میں الجھانے،نواز شریف کو جلاوطن کرنے سے انکی پارٹیوں کی پزیرائی میں کوئی کمی نہ آسکی آج بھی میاں نواز شریف کی قیادت،آصف زرداری کی معاملہ فھمی قوم کے لئے مشعل راہ ہے کرپشن کے نام پر بلیک میلنگ کا بھانڈہ بیچ چوراہے پرپھوٹ گیا ہے اب جب تک زور آوروں کے خلاف کاروائی نہ ہو کمزور سویلین پر چڑھائی آئین،قانون اور اخلاقیات کے منافی ہے۔