وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کا کھولیاں بالا 132 کے وی اے کے گرڈ سٹیشن کا دورہ

منگل 29 ستمبر 2020 13:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کھولیاں بالا 132 کے وی اے کے گرڈ سٹیشن کا دورہ کر کے تین کروڑ روپے خطیر لاگت سے سُنگر فیڈر کے جاری کام کا جائزہ لیا جہاں موجود ایس ای ہزارہ سرکل قاضی طاہر اور دیگر متعلقہ افسران نے وفاقی وزیر کو جاری کام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے گرڈ سٹیشن کے بعد سُنگر فیڈر کے روٹ کا دورہ کر کے متعدد تنصیب شُدہ پولز کی انسپکشن کی اور ہمراہ موجود افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران خود کام کی نگرانی کریں کیونکہ غیر معیاری کام میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ فیڈر سُنگر سے ہوتا ہوا سرائے نعمت خان تک جائے گا جس سے درجنوں دیہات کے عوام مستفید ہوں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے احکامات پر پیسکو کنسٹرکشن ٹیم نے این اے 16- ایبٹ آباد کے 20 سے زائد دیہات کو سرائے نعمت خان فیڈر سے الگ کیا جس سے سرائے نعمت خان فیڈر پر لوڈ انتہائی کم ہونے کے ساتھ لائن لاسز، ٹرپنگ اور وولٹیج مسائل کا بھی خاتمہ ممکن ہوا ہے تاہم سُنگر فیڈر کی تکمیل سے مذکورہ تمام علاقہ جات سے ہمیشہ کیلئے وولٹیج مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :