ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مائیکرو بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر ناصر عباس نے پی ایچ ڈی کرلیا

منگل 29 ستمبر 2020 13:05

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مائیکرو بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر ناصر عباس نے اپنے پی ایچ ڈی مقابلہ کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کے تھیسز کی جانچ پڑتال امریکہ اور چین کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی جبکہ چیئرمین بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ مالاکنڈ یونیورسٹی اور ڈاکٹر سید محمد جمال اور ڈاکٹر نجم ثاقب، سابق پروفیسر فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد نے سکالر کیلئے بیرونی ممتحن کے فرائض سرانجام دیئے۔

ناصر عباس نے اپنا تحقیقی مقابلہ یونیورسٹی کے سابق ڈین ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ ناصر عباس نے پبلک ڈیفنس میں شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے اور ریسرچ کے دوران حاصل ہونے والے تحقیقی تجربات سے آگاہ کیا۔