نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے، شاداب خان

منگل 29 ستمبر 2020 13:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) ناردرن کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹرافی تھامنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں ناردرن کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم ایونٹ کی دفاعی چمپئن ہے اورعماد وسیم کی عدم موجودگی میں اِس ٹیم کی قیادت کرنا ان کیلئے اعزاز ہے۔ نوجوان آلراؤنڈر نے کہا کہ حیدر علی اور ذیشان ملک کے علاوہ ناردرن کا تقریباً پرانا اسکواڈ ہی برقرار ہے، انہیں ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :