ٹی ٹونٹی فارمیٹ بہت مشکل ہے، ہمارے کھلاڑی یکطرفہ طور پر میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سرفراز احمد

شرجیل خان کی صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں اور ان سے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی امید ہے، سندھ ٹیم کے کپتان کا بیان

منگل 29 ستمبر 2020 13:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ بہت مشکل ہے، ہمارے کھلاڑی یکطرفہ طور پر میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ بہت مشکل ہے، یہاںہمیں بہت جلد فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فارمیٹ میں آپ کسی ایک کھلاڑی پر بھروسہ کرکے میدان میں نہیں اترسکتے مگر ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو یکطرفہ طور پر میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کی صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں اور ان سے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :