ہماری ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، محمد رضوان

منگل 29 ستمبر 2020 13:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ ہماری ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جارحانہ حکمت عملی ہی ہماری ٹیم کی پہچان اور اسی سوچ کے ساتھ ہم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں شرکت کررہے ہیں، خوش آئند عمل ہے کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں بہترین ہیں تاہم ہماری ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :