ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی ایک دوسرے کو مکمل اسپورٹ کرکے بہترین کارکردگی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شان مسعود

منگل 29 ستمبر 2020 13:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی ایک دوسرے کو مکمل اسپورٹ کرکے بہترین کارکردگی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ایونٹ میں ہر ٹیم دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے گی لہٰذا ضروری ہے کہ ہماری ٹیم ایونٹ میں اپنی بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے کیونکہ ڈبل لیگ پر مشتمل اس ایونٹ میں جو ٹیم لیٹ موممنٹم حاصل کرتی ہے وہ حیران کن نتائج دے سکتی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے پاس بڑے نام نہیں ہیں مگر ہماری ٹیم میں ایسے سینئر اور جونیئر کھلاڑی ہیں جو ایک دوسرے کو مکمل اسپورٹ کرکے بہترین کارکردگی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :