آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، زعیم نثار صدر اور سردار اظہر اسلم جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 29 ستمبر 2020 14:36

آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، زعیم نثار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) زعیم نثار اور سردار اظہر اسلم آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کے لئے بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،سردار شہزاد عتیق ایسوسی ایشن کے خزانچی ہونگے، گذشتہ آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منگلا میں منعقد ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس( 2020-2024) کیلئے نئے عہدیداروں کا متفقہ طور پر انتخاب کیا گیا،یہ انتخابات پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر محمد رزاق گل کی زیرنگرانی منعقد ہوئے، تفصیلات کے مطابق صدر زعیم نثار، سنیئر نائب صدر منظر بشیر،نائب صدور ڈاکٹر امتیاز خان، راجہ محمد مہتاب خان اور نورین النساء، جنرل سیکرٹری سردار اظہر اسلم، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز مدیحہ رشید اور نوید اللہ سلار اور خزانچی سردار شہزاد عتیق ہونگے جبکہ مجلس عاملہ میں مریم عزیز اور عدنان رضوان شامل ہیں۔