آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کے درمیان شدید لڑائی95ہلاک
عالمی اپیلوں کے باوجود علاقائی طاقت ترکی کی جانب سے جارحانہ بیانات
میاں محمد ندیم منگل 29 ستمبر 2020 15:12
(جاری ہے)
جس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 95 تک جا پہنچی ہے جن میں 11 شہری بھی شامل ہیں آذربائیجان کے نو اور آرمینیائی دو شہری مارے گئے‘آذربائیجان نے کسی فوجی ہلاکت کے بارے میں نہیں بتایا لیکن آرمینیائی علیحدگی پسند عہدے داروں نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں جلی ہوئی بکتربند گاڑیاں اور کیموفلاج یونیوفارموں میں فوجیوں کی خون آلود اور جلی ہوئی باقیات دکھائی گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ یہ آذربائیجان کے فوجی تھے. آذربائیجان کے صدر الہام علیئف نے پیر کو فوج کو جزوی طور پر متحرک کرنے کا حکم دیا تھا اور جنرل میس برخداروف نے اعلان کیا تھا کہ ان کی فوج دشمن کی مکمل تباہی اور فتح کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑے گی آرمینیائی اور آذربائیجان دونوں نے ایک دوسرے پر جنگ کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے. دوسری جانب سفارت کاروں نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان لڑائی کے مسئلے پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج منگل کے روز ہو رہا ہے‘ادھر ترک کے صدر رجب طیب اردوغان نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمینیا کاراباخ پر اپنا قبضہ ختم کرے. ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نگورنوکاراباخ پر قبضے کے بعد علاقے میں جو بحران پیدا ہو گیا تھا اسے ختم کیا جائے‘ انہوں نے کہا کہ اب آذربائیجان کو معاملات اپنے ہاتھ میں لینے ہوں گے. دوسری طرف روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کی علاقائی صورت حال پر گہری نظر ہے اور اس کی موجودہ ترجیح لڑائی بند کروانا نہ کہ اس معاملے سے نمٹنا کہ کون غلط اور کون صحیح ہے‘آرمینیا نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ آذربائیجان کی مدد کے لیے کرائے کے فوجی بھیج رہا ہے جنگ پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم نے پیر کو کہا ہے کہ ترکی نے شمالی شام سے تین سو جنگجو بھیجے ہیں جو آذربائیجانی فورسز میں شامل ہوں گے. برطانیہ میں قائم انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی شامی تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ترکی نے جنگجوﺅں کو بتایا ہے کہ انہیں آذربائیجان میں سرحدی علاقوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی جائے گی جس کے لیے دو ہزار ڈالر تک معاوضہ دیا جائے گا‘یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب یورپی یونین نے علاقائی طاقتوں کو خبردار کیا کہ وہ آرمینیا اور آذربائیجان کی لڑائی میں مداخلت نہ کریں یورپی یونین نے علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بننے والی سنگین لڑائی کی مذمت کی ہے. یورپی یونین کے علاوہ روس، فرانس، جرمنی، اٹلی اور امریکہ نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا ہے آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان شوشن سٹپانیان نے کہا ہے کہ آرمینیا کی علیحدگی پسند فورسز نے وہ ٹھکانے واپس لے لیے ہیں جن پر اتوار کو آذربائیجان نے قبضہ کر لیا تھا لیکن آذربائیجان نے مزید پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے. آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آذربائیجانی فورسز دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہیں اور تالش نامی گاﺅں کے اردگرد کے کئی اہم ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے وزارت نے آرمینیائی فوج پرترتر کے قصبے میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے مزید کہا ہے کہ دشمن پسپا ہو رہا ہے آرمینیا اور آذربائیجان دہائیوں سے لسانی آرمینیائی علاقے نگورنوکاراباخ پر تنازعے کا شکار ہیں دونوں ملکوں کے درمیان تازہ لڑائی کا آغاز جولائی 2016 میں ہوا تھا. نوے کی دہائی میں جنگ کے بعد نگورونوکاراباخ نے آذربائیجان سے آزادی کا اعلان کر دیا تھا اس لڑائی میں 30 ہزار انسانی جانیں گئی تھیں تاہم آرمینیا سمیت کسی ملک نے نگورونوکاراباخ کو آزاد تسلیم نہیں کیا اور عالمی برادری اب بھی آذربائیجان کا حصہ سمجھتی ہے.
مزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.