امریکہ،کورونا وائرس سے متاثرین کیلئے کھربوں ڈالر کے ریلیف پیکیج کی خبروں کے باعث خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان

منگل 29 ستمبر 2020 15:39

امریکہ،کورونا وائرس سے متاثرین کیلئے کھربوں ڈالر کے ریلیف پیکیج کی ..
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ اداروں اور افراد کے لئے کھربوں ڈالر کے ریلیف پیکیج کی خبروں کے باعث خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گذشتہ روز ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 22 سینٹ کی کمی کے ساتھ 40.38 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ اسی طرح دسمبر کے لئے برینٹ کروڈ کے سودے 19 سینٹ کی کمی کے ساتھ 42.68 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔