قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوںپر عمل پیرا ہوکر ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے،سید ابن حسن نقوی

قائد اعظم نے تعلیم وتربیت کے لیئے اساتذہ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،قائد اعظم محمد علی جناح اورشہید سید علی حسن نقوی کی برسی پر تعزیتی جلسے سے مقررین کاخطاب

منگل 29 ستمبر 2020 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن اوراسلامیہ پبلک سیکنڈری اسکول و اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کراچی کے زیر اہتمام کوثر نیازی کالونی میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات اور سید ابن حسن نقوی (صدر)کے والد شہید سید علی حسن نقوی کی برسی پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ان دونوں شخصیات کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس دوران معزز شخصیات نے قائداعظم محمد علی جناح اور شہید سید علی حسن نقوی کی خدمات کے اعتراف میں زبر د ست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ ملک ایسے عظیم رہنمائوں سے محروم ہوگیا ہے جن کی انتھک جدوجہد سے ملک کا قیام عمل میں آیا ۔

(جاری ہے)

صدر معروف بینکار سید ابنِ حسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ان عظیم رہنمائوں سے محروم ہوا اس میں ملک دشمن عناصر کی سازشوں نے ملک کو کمزور کرنے میں کردار ادا کیا۔

لیکن الله تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام نے ہمیشہ متحد ہوکر ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔خصوصاًً انہوں نے قومی ہیروز کے حوالے سے سبطین نقوی کی 41 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تن ِ تنہا ء تمام شعبوں میں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔انہوں نے سید سبطین نقوی کی جانب سے تمام حاضرین و عہدیداران کی متفقہ رائے سے قرار داد پیش کی کہ شہید علی حسن نقوی کی قومی سطح پر ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کسی اسکول ، شاہرہ، لائبریری ، کھیل کے میدان یا پارک کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔

اس قرار داد کی ہم بھی بھرپور تائید کرتے ہوئے حکومت سندھ و کے ایم سی کے نئے ایڈمنسٹریٹر جناب افتخار احمد شالوانی اور تمام ایڈ منسٹریٹر ز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے۔اسلامیہ پبلک سیکنڈری اسکول و اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کراچی کے بانی وپرنسپل نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکمرانوں کو اہم پالیسیاں بنانی چاہیںتاکہ طلباء طالبات کو درپیش دشواریوں سے نجات مل سکے۔

کرونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے جو تعلیم متاثر ہوئی اور اسکولز کے مالکان کو فیس کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث جن اساتذہ کو تنخواہیں نہ دی جا سکیں ۔ مسائل میں گھرے اسکول مالکان کو حکومتی فنڈز سے مدد فراہم کی جائے تاکہ اسکولز کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے۔اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر و آرگنائزیشن کے جنرل سکیریٹری ایس ایم سبطین نقوی نے اپنا خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ پبلک سیکنڈری اسکول کے بانی و پرنسپل سید اظہر عباس زیدی صاحب نے کٹھن حالات میں پسماندہ علاقے کوثر نیازی کالونی کے غریب یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے جو کاوشیں کیں ان کوسراہتے ہوئے حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمود صاحب اور دیگر حکومتی اداروں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کو انکی شعبہ تعلیم میں 53سالہ خدمات کے اعتراف میں قومی اعزاز پرائڈ آف پرفارمینس سے نوازہ جائے۔

اور مسائل کے حل کے لیئے تعلیم کے شعبوں کے لیئے مختص خصوصی فنڈزمیں سے سالانہ فنڈز دیئے جائیں اور انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ایک قرار داد پیش کرتے ہوئے 11ستمبر 2014کو اورنگی ٹائون میں شہید ہونے والے عظیم مذہبی اسکالر وسماجی رہنماء شہید سید علی حسن نقوی کی 60سالہ قومی سطح پر خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازہ جائے اور ان کے نام سے اسٹیڈیم ،اسکول ،پارک یا کوئی شاہراہ منسوب کی جائے۔

مذہبی اسکالراورسماجی رہنماء مسعود حسین زیدی نے اپنے خطاب میں حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ موجودہ درپیش مسائل سے سنجیدگی کے ساتھ خصوصاًً جو کراچی کے مفاد پرست حکمرانوں نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے اس کو اس کی سابقہ حیثیت کے ساتھ روشنیوں کے شہر میں تبدیل کیا جائے ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ شہر قائد کو تعمیر و ترقی کے لیئے 1100ارب روپے کا پیکج دے کر کراچی کی عوام کے دل جیت لیئے ۔لیکن یہ سب کچھ عملی طورپر ہونا چاہئے