ٓپی ٹی آئی کی ضلع چکوال میں کامیابی پر ہمارے گروپ نے نمایاں کردار ادا کیا تھا، غلام عباس

دو سال کا عرصہ گزر گیا ، نہ وزیراعظم اور نہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہم سے رابطہ کیا ،ضلع ناظم

منگل 29 ستمبر 2020 19:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ضلع چکوال میں کامیابی پر ہمارے گروپ نے نمایاں کردار ادا کیا تھا مگر اس کے باوجود آج دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے نہ ہی وزیراعظم نہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب یا گورنرپنجاب نے مجھ سے کوئی رابطہ کیا ہے میں نے بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور اس وقت جو ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کی جو تنظیم سازی کی گئی ہے اور جو بلدیاتی جوڑ توڑ کیا جا رہا ہے میرا اس سے کوئی لینادینا نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے ساتھی کارکنوں سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے سردار غلام عباس نے مزید کہا کہ الحمد اللہ میرے تمام ساتھی چٹان کی طرح مضبوط کھڑے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات ہوئے تو میں زندہ ہوں فیصلے دوستوںکی مشاورت سے ملکر کریں گے ، نئے بلدیاتی نظام پر ہمیں تحفظات ہیں مگر اس کے باوجود میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ بلدیاتی انتخابات ہماری بنیادی ترجیح ہے۔