تتہ پانی، بیرسٹر سلطان محمود کے جلسہ عام اور قائدین کے شان شایان استقبال کیلئے تیاریاں آخر ی مراحل میں داخل

منگل 29 ستمبر 2020 19:35

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) یکم اکتوبر کو تتہ پانی میں ہونے والے پی ٹی آئی وقائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جلسہ عام اور قائدین کے شان شایان استقبال کیلئے تیاریاں آخر ی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ، میزبان مرکزی راہنماء پی ٹی آئی ظفر ملک اپنی پوری ٹیم کے ساتھ انتہائی متحرک ہیں ،حلقہ بھر میں عوامی رابطہ مہم مکمل کرکے تتہ پانی پہنچ گئے ہیں ،اوراپنی نگرانی میں پی ٹی آئی کے عہدیداران کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر اُنھیں اپنی اپنی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں ، پی ٹی آئی عہدیداران وکارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے، ظفرملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم انشاء اللہ تتہ پانی راج محل میں بھی پی ٹی آئی وقائدکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کاتاریخی جلسہ منعقد کروائیںگئے ، مرکزی قائدین کا فقید المثال استقبال کریںگے ، عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام نے ہمیں زبردست پذیرائی بخشی اور حلقہ راج محل کی عوام بالخصوص پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جوش وخروش پایا جاتا ہے ، یکم اکتوبر کو راج محل کے عوام ہزاروں کی تعدادمیں اپنے گھروں سے باہر نکل کر تتہ پانی پہنچیں گئے اوروہ اپنے محبوب قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بیتابی کیساتھ منتظر ہیں ۔