عارف والا ،ٹریفک کے المناک حادثے میں 6افراد جاں بحق

مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو فوتگی پر جارہے تھے

منگل 29 ستمبر 2020 19:35

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالا کی رہائشی فیملی کو ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے -6 افراد جاںبحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 66/EBعارفوالاکار ہائشی محمد اشرف جٹ کی فیملی کار میں سوار فوتیگی پر جارہی تھی کہ کمالیہ پل کے نزدیک تیزرفتار ٹرالر بے قابوہوکر کار پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں کارسوار فیملی65 سالہ زبیدہ اشرف ،25سالہ ذیشان اشرف ،22سالہ اہلیہ مہرین ذیشان ، 40سالہ افشاں عدنان،5سالہ بیٹا دانیال عدنان اور45سالہ کارڈرائیور خادم حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگئے نامعلوم ٹرالر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرارہونے میںکامیاب ہوگیا ریسکیوٹیم کے زریعے تمام افراد کی لاشیں آبائی گائوں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہرآنکھ اشکبار ہوگئی پولیس مصروف تفتیش ہے