نیب کی آنکھ مچولی نے اپنا اعتماد ختم کرلیا ہے،سید احتشام الحق گیلانی

منگل 29 ستمبر 2020 20:02

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر سید احتشام الحق گیلانی نے کہا ہے کہ نیب کی آنکھ مچولی نے اپنا اعتماد ختم کرلیا ہے شیخ رشید کا بیان پھر معزرت سے اسکی سیاست اور شخصیت کا سب کو علم ہوگیا ہے ملک میں حکمران نام کی کوئی چیز نہیں ہے ملک اللہ کے رحم و کرم سے چل رہا ہے حکمرانوں کو خود علم نہیں ہوتا کہ یہ ملک میں کیا نظام چل رہا ہے اور کیا مسلط کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈاکٹر حافظ محمد صفدر ندیم ہاں عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمیعت علماء اسلام تحصیل اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر عزیز محمود خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اور عوامی طاقت سے مولانا کی مقبولیت کا علم ہوگیا ہوگا اس بات کا بھی پتہ ہے کہ مولانا سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحادی خاص کر مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی نے اے پی سی میں کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی تو یہ قومی مجرم بن جائینگے اور ان کی سیاست کیساتھ ان اپنا نام بھی ختم ہو جائیگا