صحاب رسولﷺ پر ایمان لائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا

،قرآن مجید کی علمی تفسیر نبی کریمﷺ کے پیارے صحابی ہیں،رہنماء مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان

منگل 29 ستمبر 2020 20:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) صحاب رسولﷺ اس کائنات کی وہ پاکباز اور مقدس شخصیات ہیں جن پر ایمان لائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا قرآن مجید کی علمی تفسیر نبی کریمﷺ کے پیارے صحابی ہیں جنہوں نے اسلام کی خاطر صحیح معنوں میں اپنا تن من دھن سب کچھ [ قربان کر دیا یہی وجہ تھی اللہ رب العزت نے انہیں بار بار قرآن مجید میں کامیابی و کامرانی کے سرٹیفکیٹ جاری کئے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر علامہ عبدالرشید حجازی ' ضلعی ناظم قاری محمد ارشد' مولانا بہادر علی سیف' خالد محمود اعظم آبادی' قاری بشیر احمد عزیزی ' مولانا محمد اشرف جاوید' مولانا اکرم ' اکرام اللہ طور و دیگر نے و عظمت صحابہ کے موضوع پرگفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ خلفا راشدین سمیت ادنی سے ادنی صحابہ بھی ہمارے لئے انتہائی محترم و عزت و احترام کے لائق ہیں کیونکہ ہم تک اسلام کو پہنچانے والے در حقیقت اصحاب رسولﷺ ہیں جن کے بارے میں قرآن مجید میں ہے کہ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ان کو بار بار جنتی ہونے کی بشارتیں ان کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان پر تبرا بازی کرنا ان کے بارے میں بیہودہ گفتگو کرنا انسان کو کفر تک لے جا سکتی ہے جو کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میںنازیبا گفتگو کرتے ہیں حکومت فی الفور ان کو لگام ڈالیں انہیں گرفتار کر کے نشان عبرت بنائیں ایک عرصہ سے حکومتی سرپرستی میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے ایک مخصوص گروہ کو اکثریت پر غالب کرنے کے لئے فتنہ و فساد اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کیلئے اصحاب رسولﷺ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ہم قطعا اس کی اجازت نہیں دے سکتے لہذا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد کو سزا دلوائے نہ کہ محب وطن اور امن پسند افراد کو تاکہ ملک کا امن و امان قائم رہ سکے۔