وفاقی حکومت کا نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ

احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا،نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت

منگل 29 ستمبر 2020 21:50

وفاقی حکومت کا نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے زیرو آور میں نواز شریف کو وطن واپس لانے پر بات چیت ہوئی اور مختلف پہلوں پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔