سشانت کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے ، سی بی آئی

اداکار کو زہر دیا جانا صرف ایک مفروضہ تھا ،پوسٹ مارٹم میں تصدیق نہیں ہوئی

منگل 29 ستمبر 2020 22:01

سشانت کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے ، سی بی آئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آنجہانی ہیرو سٴْشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی ادارے این سی بی کے ذرائع کا سشانت سنگھ راجپوت کی نئی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق کہنا ہے کہ سٴْشانت سنگھ کو زہر دیئے جانے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

سی بی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ کو زہر دیا جانا صرف ایک مفروضہ تھا جس کے پوسٹ مارٹم میں تصدیق نہیں ہوئی ہے، سٴْشانت سنگھ کے خاندان کی جانب سے شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سٴْشانت سنگھ کی موت زہر دینے سے واقع ہوئی ہے جس پر تحقیقات کیے جانے پر یہ الزام صحیح ثابت نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :