گوگل نے اپنا ڈوڈل بھارتی اداکارہ، رقاصہ، کوریوگرافر زہرہ ممتاز سہگل کے نام کردیا

منگل 29 ستمبر 2020 22:01

گوگل نے اپنا ڈوڈل بھارتی اداکارہ، رقاصہ، کوریوگرافر زہرہ ممتاز سہگل ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) گوگل نے اپنا ڈوڈل بھارتی اداکارہ، رقاصہ، کوریوگرافر زہرہ ممتاز سہگل کے نام کردیا۔گوگل دنیا بھر کی معروف شخصیات کی پیدائش یا برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اپنے لوگو کو ڈوڈل کی شکل دیتا ہے، سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی یہ ایک روایت ہے۔

منگل کو گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے بھارتی اداکارہ زہرہ سہگل کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استعمال کیا ہے۔زہرہ سہگل کی فلم ’ نیچا نگر ‘ کو 1946ء میں کین فلمی میلے میں ایک اعلٰی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔گوگل کے ڈوڈل میں زہرہ سہگل کو ساڑھی زیبِ تن کیے ہوئے دکھایا ہے ، ڈوڈل میں زہرہ سہگل مسکراتے ہوئے رقص ’مٴْدرا‘ کا ایک اسٹیپ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

زہرہ سہگل بھارت کی سب سے پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی، اٴْن کی فلم نیچا نگر کو آج کے دن کینز فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا تھا اور اعلیٰ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔زہرہ سہگل کو متعدد بھارتی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں بھارتی اعلیٰ ایوارڈ پدما شری بھی شامل ہے۔زہرہ سہگل نے بھارتی متعدد فلموں سمیت ٹی سیریز میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔زہرہ سہگل کی مشہور فلموں میں نیچا نگر، افسر، بھاجی آن دی بیچ، دل سے ، سایا ، سانوریا ، چینی کم ، چلو عشق لڑائیں ، ویر زارا ، کبھی خوشی کبھی غم ، دیوداس و دیگر شامل ہیں جبکہ ی وی سیریز میں دی جویل ان دی کرائون، تندوری نائٹس، امں اینڈ فیملی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :