گلوکار ہارون رشید کو مشک پوری ٹاپ پر بروس لی کی یاد آگئی

مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی سے بہت متاثر ہوں

منگل 29 ستمبر 2020 22:01

گلوکار ہارون رشید کو مشک پوری ٹاپ پر بروس لی کی یاد آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) گلوکار ہارون رشید نے قدرتی حسن سے مالا مال مشک پوری ٹاپ پر چین سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ بروس لی کو یاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی سے بہت متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 9 سال کی عمر سے ہی بروس لی کے بہت بڑے مداح ہیں اور 16 سال کی عمر تک بروس لی کے مختلف ایکشن کو نقل کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ بروس لی جیسے کرتب کر کے ان کی طرح ہی بننا چاہتے تھے لیکن17 سال کی عمر میں ان کا رجحان میوزک کی طرف ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :