ہمایوں سعید کی بھائی کو شادی کی مبارکباد، نیک تمنائوں کا اظہار

سلمان کی خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے دعا کرتا ہوں ،اللہ دونوں کو تاحیات یکجہتی، خوشی اور خوشحالی عطا کرے، پیغام

منگل 29 ستمبر 2020 22:02

ہمایوں سعید کی بھائی کو شادی کی مبارکباد، نیک تمنائوں کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے چھوٹے بھائی اداکار سلمان سعید کو سوشل میڈیا پر شادی کی مبارکباد دی اور اٴْن کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اداکار ہمایوں سعید نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ، اٴْن کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید، اداکار عمران اشرف، احمد علی بٹ اور اٴْن کی اہلیہ، اداکار عدنان صدیقی، واسع چوہدری اور ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمر دولہا دلہن کے ساتھ کھڑے ہیں۔تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’وہ اپنے چھوٹے بھائی سلمان کی خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے دعا کرتے ہیں، اللہ آپ اور علینہ دونوں کو تاحیات یکجہتی، خوشی اور خوشحالی عطا کرے‘۔