خواتین کے تحفظ میں قصور قوانین کا نہیں ذہنیت کا ہے، مہوش حیات

منگل 29 ستمبر 2020 22:02

خواتین کے تحفظ میں قصور قوانین کا نہیں ذہنیت کا ہے، مہوش حیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین کے تحفظ میں قصور قوانین کا نہیں بلکہ لوگوں کی خراب ذہنیت کا ہے۔فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی مقبول ترین فلم ’ایکٹر اِن لاء‘ کے ایک منظر کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ عدالت میں موجود ہیں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بٴْلند کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں اپنی فلم ’ایکٹر اِن لاء‘ کا یہ منظر شیئر کرکے آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک میں خواتین کے تحفظ میں قصور قوانین کا نہیں ہے بلکہ قصوروار یہاں کے لوگوں کی چھوٹی ذہنیت اور ناقص ادارے ہیں‘۔مہوش حیات نے لکھا کہ ’ہمارے لئے شرم کی بات تو یہ ہے کہ فلم بننے کے اتنے عرصے کے بعد بھی یہاں کچھ نہیں بدلا ہے سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا‘۔

متعلقہ عنوان :