احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف غیر قانونی تعیناتی میں شریک ملزم کی بریت درخواست پر دلائل طلب کرلیے

منگل 29 ستمبر 2020 23:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) احتساب عدالت کے جج محمداعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم شوکت عزیز وغیرہ کے خلاف متبادل انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتی کے خلاف کیس میں شریک ملزم کی بریت درخواست پر دلائل طلب کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاویدکے علاوہ ریفرنس میں شریک ملزمان یوسف میمن، غلام نبی، عمر فاروق، بشارت حسین، لیاقت علی جتوئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،اس موقع پرریفرنس میں شریک ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست میں مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرائی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔