اٹک، ملزمان سے تین کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج

منگل 29 ستمبر 2020 23:12

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پراٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش طارق شاہ ولد غوث علی شاساکن چھانگا تحصیل حضرو سے 1070 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش عمر اشتیاق عرف بابا ولد اشتیاق احمد ساکن محلہ مسلم ٹاون پنڈیگھیب سے 2600 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔