انتہاپسند ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں میں مصروف ہیں ،ثروت اعجاز قادری

منگل 29 ستمبر 2020 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسند ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں میں مصروف ہیں ،صحابہ کرام کی شان میں ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو ریاست نے منطقی انجام تک نہیں پہنچایا تو حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ،انتہاپسند خلفائے راشدین کے نام سے منصوب چوک توڑ کرکونسی قوتوں کو خوش کررہے ہیں ،یہود ہنود کا ایجنڈا ہے کہ مسلمانوں کو فرقہ واریت میں دھکیل کر مذموم مقاصد پورے کئے جائیں ،اہلسنت اسلام وملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،امن پسندمحب وطنی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے صحابہ کی ناموس پرجان بھی قربان ہے ، علماء ومشائخ نفرتوں کو ختم اور اولیاء اللہ کے امن کے پیغام کے پرچم کو بلند کریں ،شر کی قوتوں کو صبر اور امن پالیسی سے ناکام بنانا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر نیو کراچی سے آئے ہوئے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے بھارت اور استحصالی قوتیں ملک کوکمزور کرنے کے درپے ہیں ،دینی مقدسات کی ہرزہ سرائی کرنیوالے بیرونی ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے فرقہ وارانہ سازش کررہے ہیں ،ریاست نے دینی مقدسات کی توہین کرنیوالوں کو گرفتار نہیں کیا تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے ،پاکستان سنی تحریک ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے عوام بھوک وافلاس سے پریشان اور غریب غربت سے تنگ آکر خود کشیاں کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کے سماجی ومعاشرتی مسائل کو حل کرنے کیلئے یکجا ہوکرکام کرنے کی ضرورت ہے ،کراچی کی ترقی وخوشحالی ملک کی ترقی وخوشحالی اور مضبوط معیشت کی ضمانت ہے ،وفاقی وصوبائی حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کی تعمیر وترقی کیلئے کام کریں ۔

#