Live Updates

سینیٹر فیصل جاوید کا اپوزیشن کے جلسہ کا خیر مقدم ، کنٹینر کی پیشکش

منگل 29 ستمبر 2020 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کے جلسہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کنٹینر کی پیشکش کر دی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، کنٹینر کی ضرورت ہوتووہ بھی حاضر ہے مگر این آر او نہیں ملے گا۔فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے بھی جلسے کیے اور پورا زور لگایا، عوام اپوزیشن کیساتھ نہیں نکلی کیونکہ عوام ان سے دور نکل گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات