قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ شمالی وزیرستان، آپریشن رد الفساد پر بریفنگ

بدھ 30 ستمبر 2020 00:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے، آپریشن رد الفساد پر بریفنگ دی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے دورہ چیئرمین امجد علی خان کی قیادت میں کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کو ان کے دورے میں آپریشن ردالفساد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے اراکین کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کو علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے علاقے میں حالات معمول پر لانے میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار بہت اہم ہے۔