ًمیر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثات پر افسوس کا اظہار

منگل 29 ستمبر 2020 23:20

) کوئٹہ (آن لائن) سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان و سینئر قانون دان میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی شاہراہ ایک خونی شاہراہ کی شکل اختیار کر چکی ہے آئے روز ٹریفک حادثات میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں وفاقی حکومت شاہراہ کو دو رویہ بنانے میں سنجیدہ نہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کی عوام مایوسی سے دوچار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خضدار میں قاضی حسن علی ساسولی ایڈووکیٹ کی صاحبزادی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صدام کیشنگی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے وڈھ میں ٹریفک حادثہ کے دوران لیڈی ڈاکٹر جو وڈھ کی قریب عوام کے لئے مسیحاکی مانند تھیں حادثہ میں اپنی جان کی بازی ہار گئیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ شاہراہ پر آئے روز کے ٹریفک حادثات سے بلوچستان کے سینکڑوں لوگ زندگی ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے وفاقی حکومت بلوچستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ کوئٹہ کراچی شاہراہ دو رویہ کرنے کو سنجیدہ لیں اورجلد سے جلد مذکورہ شاہراہ پر تعمیر کا کام شروع کرے تاکہ صوبہ کی عوام سکھ کس سانس لے سکے کیونکہ مذکورہ شاہراہ ایک خونی شاہراہ کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔