[عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے اغوا کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد

بدھ 30 ستمبر 2020 02:17

ر*کوئٹہ+اندرون بلوچستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے اغوا کے خلاف تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہر وں میں مطالبہ کیا گیا کہ ان کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام باچاخان مرکز سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی صاحب جان کاکڑ نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی مابت کاکا جمال الدین رشتیا ارباب غلام ایڈوکیٹ شان عالم نذرعلی عالمگیر مندوخیل خلیل آغا نے کہا کہ اسد خان اچکزئی کے اغوا ہمارے ساتھ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ہمارے بزرگ سفید ریش نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کو دن دہاڑے اغوا کیا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسد خان اچکزئی اور عمر سلیمان خیل کو بازیاب کرایا جائے چمن میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئیں جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اچکزئی خان محمد کاکڑ عبدالعلیم پہلوان مولوی روزی خان ملابہرام منور خان اچکزئی قاری امداد اللہ شمس اللہ غوث اللہ عبدالمنان درانی محب اللہ کاکڑ ڈاکٹر رفیع اللہ حافظ سنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ ہر قسم کی امدورفت کیلئے غیر عینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا پشین باچاخان مرکز سے احتجاجی ریلی نکالی گئی باچاخان چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اصغرعلی ترین باری کاکڑ عبیداللہ عابد صادق کاکڑ عبدالخالق ڈاکٹر جعفر ملک فضل ملک موسی منیر احمد نے اسد خان اچکزئی اور عمر سلیمان خیل کے اغوا کی مذمت اور ان کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انور خان مندوخیل نقیب افغان جمعہ بابر روئیداد خان خدائیداد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت اپنے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کا ذمہ دار ہیقلعہ سیف اللہ میں اسدخان اچکزئی کے اغوا کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے احسان اللہ کاکڑ محمد خان کاکڑ خان زمان کاکڑ نواز خان جلال زئی محمد امان صاحب معصوم خان نذیر احمد عبدالوھاب نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد خان اچکزئی ایک سیاسی کارکن اور فکر باچاخان کے داعی رہے انہیں اغوا کرنا قابل۔

(جاری ہے)

مذمت اور قابل گرفت عمل ہیں انہیں باحفاظت بازیاب کرایا جائے ہرنائی میں احتجاجی مظاہرے سے ولی داد میانی کامران ترین محمد حیات ساجد خان نجیب اللہ نور اللہ ترین نے کہا کہ سد خان اچکزئی گردوں کی بیماری میں مبتلا ہے انہیں اغوا کار انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیں لورالائی پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منظور کاکڑ عبدالخالق ناصر شیرزمان صافی جلال افغان ملک منظور محمد اسماعیل ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو اس طرح کے ہتھکنڈوں کے زریعے راہ راست سے ہٹایا نہیں جاسکتا اور ہم حق کی آواز اٹھاتے رہینگے سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مجتبی خجک شاہ نواز مدثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک پر امن جمہوری پارٹی ہے اس کی قیادت کو ان جیسے انسانیت سوز گیاسیکرٹری اسد خان اچکزئی کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پشتونوں کو دیوار سے لگانے کا رویہ ترک کیا جائے اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو یہ کسی صورت ملک کیلئے نیک شگون نہیں اس کے علاہ زیارت موسی خیل شیرانی دکی میں بھی اس ناروا واقعہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔