نواز شریف پاکستان کے بقا کی نہیں، اپنی بدعنوانیوں، منی لانڈرنگ، احتساب سے بچنے اور این آر او لینے کیلئے قومی اداروں کو بلیک میلنگ کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ماضی میں بدعنوان عناصر کا احتساب ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، ملک دشمن عناصر لسانی یا فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت بدعنوان عناصر کے ملک کے خلاف کسی بھی پروپیگنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور ہر حال میں ریاست اور قانون کی رٹ قائم رکھے گی، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
بدھ 30 ستمبر 2020 04:11
(جاری ہے)
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے قومی اداروں کے خلاف جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اسے ان کی ہی جماعت کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہے، لوگ ان کی لوٹی ہوئی غیرقانونی دولت کا تحفظ کرتے کرتے تنگ آ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں احتساب سے بچنے اور این آر او لینے کیلئے قومی اداروں کو بلیک میلنگ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں تاہم موجودہ حکومت احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ نواز شریف مفرور ہیں اور لندن میں بیٹھ کر سیاسی فوائد کے حصول کیلئے لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز نااہل ہیں اور ان کا ملک کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے، نواز شریف کو چاہیے کہ لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے کو واپس کریں اور عدالتوں میں اپنے بدعنوانی کیسز کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت کے دوران پاکستان گرے لسٹ میں گیا تھا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قومی سلامتی کا ایشو تھا اور اس پر قانون سازی کے معاملے پر اپوزیشن سے بات چیت ہوئی تھی، بل پاس ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی، موجودہ حکومت نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ایف اے ٹی ایف قانون سازی کی ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں، اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفی دینا چاہتی ہیں تو خوشی سے دیں، حکومت ضمنی انتخابات کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ تقسیم کر کے حکومت کرتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے، پہلی مرتبہ ملکی اور قومی مفاد پر سب ادارے ایک پیج پر ہیں اور وہ ملک کی بہتری کیلئے آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں جس سے اپوزیشن کے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ن لیگ نے احتساب سے بچنے کیلئے پہلے قطری ون اور ٹو کی کوشش کی تھی لیکن ناکام ہوئے تھے، یہ لوگ دوبارہ ناکام ہوں گے۔ پولیو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پولیو ٹیموں کا احترام کرنا چاہیے اور اپنی آنے والی نسل کو محتاجی سے بچانے کیلئے ہر صورت میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے چاہییں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، ان کی سزا ابھی پوری نہیں ہوئی، وہ علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، حکومت انہیں واپس لانے کیلئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.