افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے تحت کارگو کلیئرنس میںچند ہفتوں کے دوران 54 فیصد اضافہ

بدھ 30 ستمبر 2020 10:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ (اے ٹی ٹی) کے تحت کارگو کلیئرنس میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ۔19 کی وبا کے باعث افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی بندش کے باعث ملک کی مختلف بندرگاہوں اور سرحدی پوائنٹس پر کنٹینرز کی تعداد 12 ہزار 500 تک پہنچ گئی تھی تاہم 25ستمبر 2020 تک کنٹینرز کی تعداد 5 ہزار 800 تک کم چکی ہے۔

پاکستان پورٹس اور کسٹمز کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اے ٹی ٹی کے تحت کارگو کی کلیئرنس میں نمایان تیزی سے کنٹینرز کی تعداد میں 6 ہزار 700 یونٹس یعنی 54 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی تیز تر ترسیل کے لئے سفری دورانیہ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے جس کے نتیجہ میں خیبر پختونخوا کے سرحدی پوائنٹس پر کنٹینرز سٹور کرنے کے مقامات خالی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے سرحدوں کی بندش کے نتجیہ میں اے ٹی ٹی کارگو کی کراچی تا طورخم منتقلی رک گئی تھی جس کی وجہ سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی ٹی کارگو کے 3 ہزار 500 کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی ٹی کارگو کے 3 ہزار 500 کنٹینرز بندرگاہ پر موجود ہیں جبکہ 2 ہزار تین ترسیلی مراحل میں ہیں۔ بندرگاہ پر موجودہ کنٹینرز کی جلد از جلد منتقلی کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :