کوہاٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بڑے پیمانے پر کام جاری ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی

بدھ 30 ستمبر 2020 12:24

کوہاٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بڑے پیمانے پر کام جاری ہے، چیئرمین کشمیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وعدوں کی تکمیل کے تحت کوہاٹ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ سڑکوں کے نیٹ ورک کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں حکومت اس وقت اربوں روپے کے بجلی اور سوئی گیس کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔