Live Updates

وزیراعلیٰ بلوچستان کے لائژن اسسٹنٹ ملک عادل خان بازئی کی مولانا طاہر محمود اشرفی کو مبارکباد

بدھ 30 ستمبر 2020 15:02

وزیراعلیٰ بلوچستان کے لائژن اسسٹنٹ ملک عادل خان بازئی کی مولانا طاہر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے لائژن اسسٹنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک عادل خان بازئی نے ممتاز مذہبی اسکالر اور عالم دین مولانا طاہر محمود اشرفی کو وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بین المسالک وبین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علامہ طاہر اشرفی کی خدمات قابل قدرہیں جبکہ بطور چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی کی دینی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،ملک عادل خان بازئی نے کہا کہ علامہ طاہر اشرفی کو تمام مسالک کے لوگ احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں اور فرقہ واریت کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں امید ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات