پنجاب بھرمیں 828 ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق 933 زخمی ہوئے

بدھ 30 ستمبر 2020 15:53

پنجاب بھرمیں 828 ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق 933 زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں828روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں10افراد جاں بحق جبکہ933افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔378معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 372ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور28مسافر440اور131پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ193ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت203متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد77حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان66حادثات میں69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل943متاثرین میں785مرد اور158خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں173افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 531افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ239زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں731موٹر سائیکلز،113آٹو رکشے،57موٹر کاریں،33وین06مسافربسیں،31ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔