پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ

بدھ 30 ستمبر 2020 16:12

پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے پنجاب بھر میں ضلع مظفر گڑھ کا اوسط تناسب97فیصد رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر اقبال مکول نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ڈپٹی ڈی ایچ او کے دفتر میں آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ھے اور پنجاب حکومت کی ھدایات کے مطابق محکمہ صحت مظفرگڑھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ھدف حاصل کر لیا ھے ضلع مظفرگڑھ کا پنجاب بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کا اوسط تناسب 97 فیصد رھا ھے انھوں نے کہا کہ اس شاندار کارکردگی پر وہ تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :