ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قصور

بدھ 30 ستمبر 2020 16:23

ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قصورشبیر حسین چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنرقصور منظرجاوید علی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے ساز گار ہے،اِن ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیمیں سرویلنس کو مزید تیز کریں ، کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا‘تمام محکمے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ایس او پیز کے مطابق کام کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے بہترین انداز میں کام کریں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

ڈینگی کے حوالے سے تمام محکمہ جات اپنا اپنا ریکارڈ بہتر انداز میں اًپ ڈیٹ رکھیں اور ہر میٹنگ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔آئوٹ اور اِن ڈور ٹیمیں متحرک ہو کر ڈینگی سرگرمیاں کریں اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز انسدادِ ڈینگی مہم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی خود نگرانی کریں اور کام نہ کرنیوالے افسران و اہلکاران کی نشاندہی کی جائے تا کہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن جگہوں سے ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا ہے وہاں پر سرویلنس پر زیادہ توجہ دی جائے۔ متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجود کباڑ خانوں ، قبرستانوں اور ٹائر شاپس کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں کیونکہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے ساز گار ہے ۔سکولز اور کالجز میں روزانہ کی بنیاد پر انسدادِ ڈینگی سپرے کیا جائے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کے حوالے سے صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :